پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی آبادکاروں کا رام اللہ کے شمال میں فلسطینی ڈرائیور پر حملہ

پیر 18-مئی-2020

صہیونی ابادکاروں کے ایک گروہ نے رام اللہ کے شمال میں اپنی گاڑی چلاتے ہوئے فلسطینی نوجوان پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نابلس میں دوما قصبے سے تعلق رکھنے والے یزن دوآبشہ پرصہیونی آبادکاروں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ خیربہ ابو فلاح اور المغیر کے گائوں کے قریب سڑک پر اپنی گاڑی چلا رہا تھا۔

دوابشہ رام اللہ شہر سے نابلس کی طرف واپس جارہا تھا کہ اچانک آباد کاروں کا ایک گروہ ایک گاڑی سے نکلے جس میں وہ سوار تھے اور انہوں نے اسکی  گاڑی پر پتھراو شروع کر دیا۔

حملے میں ڈرائیور کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ، لیکن اس کی کار کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

 

مختصر لنک:

کاپی