مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اورمذہبی امور کی کونسل نے اعلان کای کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اسکے طریقہ کار اور اس کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں ایک اور بیان میں فراہم کی جائیں گیں۔
کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فلسطینی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر مارچ کے آخر سے مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے
اسلامی اوقاف کونسل نے منگل کے روز بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس نے عید الفطر کی چھٹی کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے مسلمان نمازیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔