شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فضائیہ کا سابق سربراہ وزارت دفاع کا ڈائریکٹر جنرل تعینات

جمعرات 21-مئی-2020

اسرائیلی وزارت دفاع نے فضائیہ کے سابق سربراہ  جنرل ریٹائرڈ امیر ایچل کو وزارت دفاع کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ۷ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے فضائیہ کے سابق چیف جنرل ایچل  کو وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ جنرل ایچل کو موجودہ ڈائریکٹر جنرل اوڈی ایڈم کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔ جنرل ایڈم آئندہ چند دنوں کے اندر ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔

خیال رہے کہ عن قریب سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اوڈی ایڈم کو مئی 2016 کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ اس نے تین وزرا دفاع آوی گیڈور لائبرمین، بنجمن نیتن یاھو اور نفتالی بینٹ کے ساتھ کام کیا۔

مختصر لنک:

کاپی