فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک کرونا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 1573 ہوگئی جب کہ 87 فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کویت میں ایک 74 سالہ فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوگیا۔
اسی طرح بیلجیم میں ایک فلسطینی تارک وطن کرونا سے چل بسا جس کے بعد بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا سے اب تک بیرون ملک 1573 فلسطینی بیمار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 87 جاں بحق اور 744 صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکا میں 767 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 50 کا انتقال ہوگیا جب کہ 258 صحت یاب ہوئے ہیں۔