چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد91 ہوگئی

ہفتہ 23-مئی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امورکی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بیرون ملک مزید دو فلسطینی کرونا کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد بیرون ملک فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک مزید 22 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ 23 مریض صحت یاب ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کوویڈ ۔ انیس کے نتیجے میں کل 91 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ 1601 کرونا کا شکار ہوئے ہیں اور 777 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی ریاستی مشی گن میں ایک 27  سالہ فلسطینی کرونا کے نتیجے میں چل بسا جس کے بعد امریکا میں کرونا سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید چار کیس امریکا میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 771 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز امریکا میں مزید 17 فلسطینی کرونا سے صحت یاب ہوئے جب کہ امریکا میں کرونا کے کل فلسطینی مریضوں کی تعداد 771 ہے۔

گذشتہ روز چلی میں ایک فلسطینی کرونا کے نتیجے میں چل بسا جب کہ مزید تین فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی