قابض صہیونی فوج نے منگل کی صبح غزہ کی محصور پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں اپنے کھیتوں میں کام کرتے فلسطینی کسانوں پر اشک آور گیس کے گولوں سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آنسو گیس کے دھوئیں سے بچنے کے لیے کسانوں کو اپنی زمینوں کو چھوڑنا پڑا۔
غزہ پر جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیلی فوج فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں کو رازانہ کی بنیاد پر کبھی شہید اور کبھی زخمی کرتی رہتی ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں کسانوں اور ماہی گیروں پر اپنے حملوں میں شدت اختیار کی ہے اور سرحدی علاقوں میں محدود دراندازی کی ہے۔