گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو سیاحتی عمارتیں مسمار کردیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سبسطیہ کے مقام پر قابض فوج نے دو زیرتعمیر سیاحتی عمارتیں مسمار کردیں۔
ادھر سبسطیہ بلدیہ کے میئر محمد عازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے تاریخی مقام رومانی محل سے متصل لینا الاغبرنامی ایک فلسطینی خاتون کی سیاحتی عمارت مسمار کردی۔
محمد عازم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔
زواتا کے مقامی فلسطینی میئر حافظ علیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے العین کے مقام پر مکسیم لینڈ نامی ایک سیرگاہ میں موجود وضاح عبدالحق نامی شہری کی زیرتعمیر سیاحتی عمارت مسمار کردی۔