قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں چھاپے کےدوران 28 سالہ عبدالرحیم ولید صباح اور 20 سالہ کرم راید محمد عمار کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ طولکرم کے جنوب میں فرعون کے مقام سے فلسطینی طالب علم 18 سالہ محمود نبیل حسن عدوان کو حراست میں لیا۔
ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
شمال مغربی رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پرچھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے نورالدین البرغوثی کو اس کے گھرسے گرفتار کیا۔
ابو شخیدم کے مقام پر چھاپے کے دوران محمود عماد ابو سلیم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران 25 سالہ مصعب محمد سمیح قطیش، اور نابلس کی زعترہ چیک پوسٹ سے 20 سالہ فہد بلال یحییٰ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔