پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہوگئی

جمعرات 28-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید تین کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کےبعد غزہ میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کےترجمان نے بتایا کہ قرنطینہ مرکز منتقل کیےگئے مزید تین مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کےبعد غزہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں کل 61 کرونا مریضوں میں سے ایک جاں بحق اور 18 صحت یاب ہوئے ہیں۔ 42 فلسطینی بدستور زیرعلاج ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی