یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک ماہ سے ایک فلسطینی شہری پراسرار طور پر لاپتا ہے جس پر فلسطینی شہری کے اہل خانہ کے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے لاپتا فلسطینی کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1986ء میں پیدا ہونے والے فلسیطنی خالد ابو ناھیہ ایک ماہ سے ایتھنز میں لاپتا ہیں۔ خالد کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاپتا شہری کی تلاش میں اور اسکے بارے میں معلومات کے حصول میں مدد کریں۔
ادھر فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے بھی عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایتھنز میں پراسرار طور پرلاپتا فلسطینی کی تلاش میں مدد فراہم کریں۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ خالد نفسیاتی عوارض کا شکار ہے اور اسے پراسرار طور پر غائب کیا گیا ہے۔