قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں جنین کے شمال مشرق میں یعبد قصبے میں فلسطینی کی ملکیتی زرعی زمین ضبط کر لی۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی افسر نے ابوبکر کے خآندان سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو میفو دوتان کی غیر قانونی آبادکار بستی اور اسرائیلی فوجی چوکی کے پاس اسکی ملکیتی 3.5 ایکڑ زمین کو ضبط کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
تقریبا ایک سال پہلے اسرائیلی فوج نے جنین اور طولکرم کے درمیان سینکڑوں دونم زمین کو ضبط کرکے اسکے گرد باڑ لگا کر اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا تھا۔