قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں چھاپوں کے دوران دو فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے پرانے قصبے پر ہلہ بولا اور 16سالہ محمود جابر اور 17 سالہ محند النتشہ کو انکے گھروں سے اغؤا کر لیا۔
انہی ذرائع کے مطابق جابر اور النتشہ کو اسرائیلی فوجیوں نے انکے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے اور تباہی مچانے کے بعد گرفتار کیا۔