شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا کو بتادیا کہ غرب اردن کے الحاق کا اعلان قبول نہیں کریں گے: اردن

ہفتہ 30-مئی-2020

اردن نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق سے امن کی مساعی تباہ ہوں گی اور تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ کے لیے کی جانے والی کوششیں متاثر ہوں گی۔

اردنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردن تنازع فلسطینی تنازع کے منصفانہ حمل کی حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ اور اصولی مطالبات بالخصوص خود ارادیت، سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاس کے قیام اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی