چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے:انڈونیشیا

اتوار 31-مئی-2020

جمہوریہ انڈونیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرآئینی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انڈونیشیا کی خاتون وزیر خارجہ ریتنو مارسوڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے غرب اردن کے حوالے سے اسرائیلی ریات کے الحاق کے منصوبے کوناکام بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ جرائم کو آگے بڑھا کر دو ریاستی حل کی راہ روکنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی