جمعه 02/می/2025

اسرائیل سے فلسطینی اسیران کی اقارب سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ

منگل 2-جون-2020

انسانی حقوق کی تنظیم "ضمیر فائونڈیشن” نے اسرائیل  پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید فلسطینیوں اور ان کے عزیز واقارب کے درمیان ملاقات پرعاید کی گئی پابندیاں ختم کرے اور اسیران اور ان کےاقارب کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کیا جائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ نے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں اوران کے اقارب کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا سلسلہ کرونا کی وجہ سے ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا کہ وجہ سے سماجی دوری اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کہ وجہ سے فلسطینی قیدیوں اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقاتوں پرپابندی کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ احتیاطی اور طبی تدابیر اپناتے ہوئے اسیران اوران کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں  اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ اسرائیلی حکومت کرونا کی وبا کو قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقات پر پابندی کے لیے ایک ہھتکنڈے کے طورپر استعمال کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی