یکشنبه 04/می/2025

معذور شہید فلسطینی کے لواحقین کا اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار

جمعرات 4-جون-2020

حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک معذور فلسطینی ایاد الحلاق کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا نے شہید ایاد الحلاق کے اہل خانہ سے ملاقات منسوخ کردی۔ یہ ملاقات شہید کے لواحقین کی طرف سے ملاقات سے انکار کے بعد منسوخ کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے القدس میں ایک ذہنی معذور کومسجد اقصیٰ کے باہر گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہید الحلاق کے والد کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صہیونی حکام کے ساتھ ملاقات نہیں کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی