اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں "وادی سلیکون” کے منصوبے کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔
عبرانی ریڈٰیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القدس بلدیہ نے سیلیکون ویلی کے نام پر القدس میں تعمیراتی منصوبوں کے ایک بڑے سلسلے کی تیاری اور منصوبہ بندی کی ہے۔
اس منصوبے میں مشرقی بیت المقدس میں کئی بڑے ہوٹل، تجارتی مراکزاور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔