پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں عباس ملیشیا کے کریک ڈائون میں متعدد فلسطینی گرفتار

جمعرات 4-جون-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سابق اسیران، سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سماجی کارکن شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے اسلام بولی بدیر نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔

خیال رہے کہ اسلام بولی شہید فلسطینی مزاحمتی رہنما الشیخ ریاض بدیر کے صاحب زادے ہیں۔ ریاض بدیر کو اسرائیلی فوج نے اپریل 2002ء کے دوران ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

ادھر عباس ملیشیا نے قباطیہ کے مقام پر تحریک فتح کے رہ نما سمیت متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں معتصم زغلول، سند ابو عاشور، اسیر امل ابو غراب اور دیگر شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی