اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 116 کیس سامنے آئیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 10 ہزار افراد کو قرنطینہ منتقل کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔
اسرائیل میں گذشتہ روز کرونا کے شبے میں 10 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں 116 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک 593499 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
اسرائیل میں کرونا کے 18 ہزار مریضوں میں سے 1991 کی حالت خطرے سے باہ ہے جب 28 کی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ متاثرین کی بڑی تعداد14 ہزار 955 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔