جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف مسلح جدو جہد کا مطالبہ

جمعہ 5-جون-2020

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کے بعد فلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی قیادت نے رام اللہ اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق  کی سازش ناکام بنانے کے لیے مزاحمتی قوتوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر حسن خریشہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غرب  اردن سے اسرائیل کا الحاق نیتن یاھو کا خواب ہے اور اسے ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کو مسلح مزاحمت کرنا ہوگی۔

حسن خریشہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو اور اسرائیلی حکومت کے انتہا پسندوں نے موقعے سے فایدہ اٹھا کر غرب اردن پراپنا تسلط جمانے کی سازش کی ہے۔ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کے ذریعے نے امریکا نے فلسطینی اراضی پر صہیونی دست درازی کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غرب اردن پرقبضے کے ذریعے دو ریاستی حل کو تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل غرب اردن او اردن کو ایک دوسرے سے جدا کرنا چاہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی