پنج شنبه 01/می/2025

عصیرہ القلبیہ گاؤں کے رہائشیوں نے آبادکاروں کا حملہ پسپا کر دیا

پیر 8-جون-2020

نابلس کے جنوب میں عصیرہ القلبیہ گاؤٓں میں فلسطینی شہریوں نے گھروں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ صہیونی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے گاوں میں فلسطینی گھروں کے آس پاس پھیل گئے اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن مقامی رہائشیوں نے ان کے ساتھ جھڑپ شروع کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی رہائشیوں نے صہیونی آبادکاروں کو غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی یتسھار کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

نابلس کے جنوب مین فلسطینی گاؤں پر اسرائیلی آبادکاروں کے گروہ روزانہ کی بنیاد پر حملے کرتے رہتے ہیں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت حاصل ہوتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی