شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا القدس میں ایک فلسطینی بچی پرقاتلانہ حملہ

پیر 8-جون-2020

پرانے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی بچی مریم یاسر نجیب پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔

عینی شاہدین بے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے راہ چلتی ایک فلسطینی بچی پر سنگ باری کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی شہریوں کے موقعے پرپہنچنے کے باعث بچی کو بچالیا گیا تاہم اس دوران بچی کی ایک انکھ شسدید زخمی ہوگئی تھی۔

زخمی بچی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی