فلسطینی محکمہ امور اسیران کے تجزیہ نگار عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں ہونے والی گرفتاریوں کے واقعات میں 45 فی صد بیت المقدس میں پیش آئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالناصر فروانہ نےبتایا کہ یہ اعدادو شمار غیر مسبوق اور غیرمعمولی ہیں۔ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں مجموعی طور پر 34 اعشاریہ 6 فی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
گذشتہ برس اس عرصے کے دوران القدس میں کل گرفتاریوں کا تناسب 37 فی صد تھا جب کہ رواں سال اس کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ تناسب بڑھ کر پنتالیس فی صد ہوگیا ہے۔