پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تین خواتین کو گرفتار کر لیا

بدھ 10-جون-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے منگل کی شام ذہنی معذور مقامی نوجوان کے قتل کے خلاف ہونے والے پر امن دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔

عینی شایدین کے مطابق پولیس افسروں نے دھرنے کے شرکاء پر وحشیانہ حملہ کیا اور تشدد کے بعد تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے خؤاتین کی شناخت ھلا مرشود، وجدان الغول اور زینہ بربر کے ناموں سے ہوئی۔

30 مئی کو 32 سالہ مقتول ایاد حلاق مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں معذور بچوں کے سکول جا رہا تھا جب اسرائیلی افسر اسے روکنے کے لیے چلائے اور بعد میں اسے بے دردی سے گولی مار کے قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی