جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کے ساتھ امن معاہدہ برقرار رکھیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

جمعرات 11-جون-2020

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اردن کے مابین طے پانے والے امن معاہدے کو ہرقیمت پر برقرار کھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کے ساتھ امن معاہدے کو برقرار رکھنے سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں مدد ملے گی۔

یہ بات مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہودی لیڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے وزیراعظم سے بیٹھ کر ممکنہ سیاسی فیصلوں پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا  اور مجھے امید ہے کہ ہم اتفاق رائے تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ امریکیوں کے ساتھ مکمل تعاون میں کام کریں گے۔ میں یہاں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ امریکا ہمارا سب سے اچھا دوست ہے۔ اسٹریٹجک امور میں ہماری مدد کرتا ہے اور ہم اس  کی شراکت کو برقرار رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جب ہم سیاسی اقدامات کرتے ہیں تو ہمیں خطے کے اندر اور آس پاس کے واقعات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ خطے کے ممالک کے ساتھ طے پائے امن معاہدوں کو برقرار رکھنا اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

گینٹز نے کہا کہ یہ معاہدے خطے کے استحکام اور ہم سب کی سلامتی میں بہت معاون ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی