فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا میں مقیم ایک فلسطینی شہری کرونا سے جاں بحق ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 67 سالہ حسین الشیخ نامی ایک فلسطینی امریکی ریاست شیکاگو میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ بیرون ملک کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد ایک سو سات ہوگئی ہے جب کہ 1800 کے قریب فلسطینی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔