جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی:فن لینڈ

اتوار 14-جون-2020

یورپی یونین کے رکن ملک فن لینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ علاقوں پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے قیام کے اعلان کو بین الاقوامی قوانین کی مخالفت اور طاقت کے استعمال کے اقوام متحدہ کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فن لینڈ کے وزیرخارجہ بیکا ھاویسٹو نے پارلیمنٹ کی فلسطین۔ فن لینڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب اور کمیٹی کے چیئرمین فیرونکا ھونکاسا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا غرب اردن پرقبضے اور اسے اپنی خود مختاری میں لینے کا پروگرام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ھاوسٹو نے مزید کہا کہ فن لینڈ یورپی یونین کا رکن اور عالمی برادری کا حصہ ہے۔ عالمی برادری سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیل کی کسی بھی قسم کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتی۔ سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے جتنے بھی علاقوں پر تسلط قائم کیا ہے وہ متنازع اور غیرقانونی ہے۔ جب تک اس حوالے سے فلسطینیوں کےساتھ کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پاتا اس وقت تک اسرائیل کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہو گی۔

مختصر لنک:

کاپی