شنبه 16/نوامبر/2024

القدس میں فلسطینی خاندان اپنا گھرخود مسمار کرنے پر مجبور

اتوار 14-جون-2020

قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس  کے جنوب مشرقی علاقے الصورکالونی میں ایک فلسطینی رباعیہ خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے ایک مقامی فلسطینی خاندان کوحکم دیا کہ وہ الصور کے مقام پر موجود اپنے مکان کو خود مسمار کرے ورنہ مکان کی مسماری پر اٹھنے والے اخراجات جرمانے کے ساتھ اس سے 80 ہزار شیکل وصول کیے جائیں گے۔ اس پرفلسطینی خاندان80 مربع میٹر پر بنائے گئے مکان کوخود ہی مسمار کردیا۔

اسرائیلی بلدیہ نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ  رباعیہ خاندان نے حکومت کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے جس پر اس کی مسماری ضروری ہے۔ مکان مسماری کے بدلے میں کساب سے کہا گیا تھا کہ وہ دسیوں ہزار شیکل کی خطیر رقم ادا کرے ورنہ اسے مکان خود مسمار کرنا ہوگا۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں ایک بیوہ فلسطینی خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی