فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید نو کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے چھ بچے شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہرمیں کرونا کے مزید ۹ کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سےپانچ حلحول اور چار الخلیل شہر سے سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ الخلیل میں نئے کرونا مریضوں میں ایک 50 سالہ فلسطینی شامل ہے جو اسرائیلی زیرتسلط علاقوں سے وہاں آیا ہے۔ اس کےعلاوہ ایک مریض کی عمر 29 اور دوسرے کی 46 سال ہے اور دونوں کرونا سےمتاثرہ مریضوں سے میل جول کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 686 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 570 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔