جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا لبنان سے امن فوج کے انخلا کی تردید

منگل 16-جون-2020

اقوام  متحدہ نے لبنان میں تعینات امن فوجی دستوں کی واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کہا گیا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو واپس بھیجا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے امن فوج کے دستوں کے انخلا کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں امن مشن برقرار رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی