اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 67 مریضوں کی آمد کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 19122 ہوگئی ہے جب کہ 302 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ریاست میں متاثرہ مریضوں میں سے 3430 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔31 کی حالت خطرے میں ہے اور 23 وینٹی لیٹر پرہیں۔
ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہےکہ محکمہ تعلیم کے کرونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 529 ہوگئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ ہیں۔ کرونا کی وجہ سے اسرائیل میں 193 اسکول مکمل طور پربند کر دیے گئے ہیں اور 25 ہزار 669 مریضوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔