پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں کرونا مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی

بدھ 17-جون-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

منگل کے روز فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ طولکرم میں مزید ایک شہری کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

می کیلہ کا کہنا ہے کہ طولکرم میں کرونا کا شکار ہونے والا فلسطینی السلام کالونی کا رہائشی ہے اور وہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں کام کاج کرتا تھا۔ اس سے میل جول رکھنے والے افراد کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 690 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی