شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارا: آبادکار بستیوں کو ملانے کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر شروع

جمعرات 18-جون-2020

یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں متعدد ایکڑ فلسطینی اراضی کو بلڈوز کردیا تاکہ ایک نئی سڑک تعمیر کی جاسکے۔

مقامی عہدیدار غسان دگلس نے بتایا کہ آباد کاروں کے بلڈوزروں نے خاص طور پر ایش کودیش چوکی اور مجد الیم آبادکار بستی کو ایک دوسرے سے جوڑنے والی سات کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کرنے کے لئے قصرہ قصبے میں متعدد ایکڑ اراضی کو ہموار کرنا شروع کردیا۔

دغلس کے مطابق ، یہ سڑک مغربی کنارے کے شمال میں واقع تمام بستیوں اور چوکیوں کو وادی اردن  کے ساتھ ملائے گی۔

قابض اسرائیلی حکومت اور اس کے آباد کاروں نے حال ہی میں وادی اردن اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں اپنی آبادکاری کی سرگرمیاں بڑھانا شروع کردی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی