اسرائیلی جیلوں میں قید کینسر کا شکار ایک فلسطینی یاسر محمد ربایعہ اسیری کے 20 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر ربایعہ مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 20 جون 2001ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تین سال تک صہیونی حکام نے انہیں اقارب سے ملاقات سے محروم رکھا۔ اسرائیلی عدالت میں ان پر یہودی آبادکاروں کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ وہ عمر قید کی سزا میں سے 19 سال قید کاٹ چکے ہیں۔
اسیر ربایعہ سنہ 1974ء کو مشرقی بیت المقدس میں العبیدیہ قصبے میں پیدا ہوئے۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کے باپ ہیں۔ ان کے بچہ محمد ان کی گرفتاری کےوقت 40 دن کا تھا۔ اسیر ربایعہ بڑی آنت کے کینسر کا شکار ہیں۔