قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے دو فلسطینی بھائیوں کے مکانات مسمار کردیے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور بلدیہ اہلکاروں نے ایاد دعنا اور فراس نامی دو حقیقی بھائیوں کے مکانات مسمار کردیے۔
ایک مقامی فلسطینی خاندان کوحکم دیا کہ اپنے مکانات خود مسمار کردیں ورنہ مکانات مسماری کے عوض انہیں 50 ہزار شیکل کی رقم مسماری کے اخراجات کے عوض ادا کرنا ہوگی۔
اسرائیلی بلدیہ نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ فراس خاندان نے حکومت کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے جس پر اس کی مسماری ضروری ہے۔ مکان مسماری کے بدلے میں دونوں فلسطینیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ دسیوں ہزار شیکل کی خطیر رقم ادا کریں ورنہ اسے مکان خود مسمار کرنا ہوگا۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں ایک بیوہ فلسطینی خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا تھا۔