قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مرکزی پٹی کے مشرق میں سرحدی باڑ کے قریب زرعی زمینوں پر مشین گنوں سے فائرنگ شروع کر دی۔
مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مرکزی غزہ میں دیر البلح کے مشرق میں ڈمپ سائٹ کے قریب واقع زرعی زمینوں پر فائرنگ کی۔
خوش قسمتی سے فائرنگ میں کوئی بھی شخص ذخمی نہیں ہوا۔
غزہ کے بارے میں بین الاقوامی قانون یا جنگ بندی کی کسی بھی سمجھوتے کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے ، اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر عام شہریوں ، کسانوں اور ماہی گیروں پر حملے کرتی رہتی ہے۔