چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلوان میں دو بھائی اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کرنے پر مجبور

اتوار 21-جون-2020

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام  (آئی او اے) نے دو بھائیوں کو اپنا گھر خود مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام  میونسپلٹی نےغیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر  دونوں بھائیوں فراس اور ایاد دعانہ  کو اپنے زیر تعمیر  گھروں کو خود مسمار کرنے کا حکم جاری کیا۔ 

ایاد نے کہا کہ میونسپلٹی نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر کو خود مسمار کریں ورنہ بلدیہ کے عملہ اسے منہدم کردے گا اور انہدام کے اخراجات کے طور پر انہیں 50،000 شیکل  کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے اور اس کے بھائی نے تعمیراتی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے ایک سے زیادہ بار کوشش کی تھی لیکن انہیں ہمیشہ اجازت سے انکار کیا گیا تھا۔

قابض صہیونی حکام  نے مقبوضہ بیت المقدس میں 20 سے زیادہ فلسطینیوں کو 2020 کے آغاز سے اپنے گھروں کو مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی