قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مغرب می نحالین قصبے میں صہیونی آبادکاروں کے لیے نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔
مقامی سماجی کارکن کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے نحالین میں عین فراس کے علاقے پربلڈوزروں سے ہلہ بولا اور دوغیر قانونی آبادکار صہیونی بستیووں بیتار عیلیت اور غوش عتصمون کو آپس میں ملانے کے لیے زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
اس نئی سڑک کی تعمیر سے 4000 ایکڑ فلسطینی ملکیتی زمین اس کے اردگرد سے علیحدہ ہوجائے گی۔