جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب کا رواں سال حج محدود رکھنے کا فیصلہ

بدھ 24-جون-2020

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے فریضہ حج کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مقامی عازمین حج اور سعودی عرب میں موجود غیرملکی مسلمان شہری ہی محدود پیمانے پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے 180 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ کرونا کی عالمی وبا اور اس کی روک تھام کی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث فریضہ حج کو محدود کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حج کے مناسک جولائی کے آخر میں ادا کیے جائیں گے۔

رواں سال سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے عمر کی ادائی پر پہلے ہی پابندی عاید کی جا چکی ہے۔

رواں سال مارچ میں سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کی ادائی روک دی تھی جب کہ حج کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ روز کیا گیا ہے۔ ہرسال پوری دنیا سے 25 لاکھ فرزندان توحید فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی