اسرائیلی ریاست کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے ایک فلسطینی طالب علم عمرالکسوانی کو 50 ماہ قید اور 55 لاکھ شیکل جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمر الکسوانی بیت المقدس میں بیت اکسا سے تعلق رکھتے ہیں اور بیرزیت یونیورسٹی میں طلبا کونسل کے سابق صدر ہیں۔
عمر الکسوانی کو اسرائیلی فوج کی طرف سے پہلی بار گرفتار نہیں کیا گیا۔24 سالہ الکسوانی کو اس سے قبل بھی حراست میں لینے کے بعد مسلسل 14 دن تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
الکسوانی کو اس سے قبل اسرائیلی فوج کی ایلیٹ فورس نے بیرزیت یونیورسٹی سے سات مارچ 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔