جمعہ کے روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کو 20 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کل جمعہ کو 20 ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے شروع ہوگیا تھا۔
اس موقعے پر الشیخ محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ انہوں نے فلسطینی خاندانی تشخص کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں ںے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے خاندانی تحفظ بل کو فلسطینی سماجی دھارے اور دینی تعلیمات کےمنافی قرار دیتے ہوئے اسےمستردکردیا۔
انہوں نےکہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کی گنجائش نہیں۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب نے رام اللہ حکومت کی طرف سے قبلہ اول کے بارے میں متنازع قوانین اور کفر فجور کے جواز کے قوانین وضع کرنے پر کڑی تنقید کی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کرونا وبا کی وجہ سے اڑھائی ماہ تک بند رہی۔ حال ہی میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر نمازیوں نے کرونا وبا کے حوالے سے طبی اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔