قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی محصور پٹٰی کی جنوبی سرحد میں بلڈوزروں کے ساتھ محدود پیمانے پر دراندازی کی ۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی بلڈوزرجنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں چند میٹر تت گھسے اور زرعی زمینوں کے پلاٹوں کو ہموار کرنا شروع کردیا۔
غزہ کے سرحدی علاقوں کو بار بار اسرائیلی فوج کی دراندازی اور فائرنگ کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس سے سیکڑوں کسانوں کو اپنی سرزمین پر حفاظتی باڑ کے قریب کام کرنےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔