اردن میں اسلام پسند مذہبی قوتوں نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں پراسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں قائم اسلامک ایکشن فرنٹ، الاصلاح پارلیمانی بلاک اور اخوان المسلمون کے زیراہتمام ہونے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اردنی رہ نمائوں نے کہاکہ الحاق کا اسرائیلی منصوبہ نہ صرف فلسطین بلکہ اردن کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک کے رہ نمائوں نے کہا کہ اردنی حکومت، عرب ممالک اورعالم اسلام کو فلسطینی اراضی پراسرائیلی سازشوں کے خلاف متفقہ موقف اختیار کریں۔
اردن میں اخوان المسلمون کے رہ نما انجینیر عبدالحمید الذنیبات نے غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کی سازش کے خلاف اردنی حکومت کی طرف سے اختیار کردہ موقف کیو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے الحاق کا اسرائیلی اعلان عرب ممالک اور عالم اسلام کے لیے ایک امتحان ہے۔