پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی املاک تباہ کر دیں

بدھ 1-جولائی-2020

اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف قصبوں میں  دو فلسطینی عمارتیں تباہ کر دیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دو رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔ ایک عمارت جبل المکبر میں زرعترہ خاندان کی ملکیت تھی جبکہ دوسری عمارت العیسویہ میں ابو طیر خاندان کی ملکیت تھی۔

مئی میں مقبوضہ بیت المقدس میں 59 فلسطینی املاک کو تباہ کیا گیا جن میں 15 عمارتوں کو انکے  مالکان نے خود مسمار کیا جنہیں ایسا کرنے کے لیے مجبور کیا گیا ۔

 

مختصر لنک:

کاپی