شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں پانی کا کنواں ضبط کر لیا

جمعرات 2-جولائی-2020

بدھ کے روز انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک گراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع مدامہ قصبے میں پانی کا ایک کنواں ضبط کر لیا۔

مقامی عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ یتسھار کی غیرقانونی آباد کاری سےتعلق رکھنے والے  آبادکاروں نے   مدامہ قصبے میں مقامی لوگوں میں مشہور "الشاعر” کنویںکو ضبط کر لیا  اور وہاں  پانی چوری کرنا شروع کردیا۔

مغربی کنارے کے قصبوں مدامہ ، برن ، عصیرہ القبلیہ  ، اور اوریف منظم طریقے سے یتسھار سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں کے حملوں اور خلاف ورزیوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں ، جو پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف متعدد گھناؤنے دہشت گردی کے حملوں اور جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی