شنبه 16/نوامبر/2024

ایتھوپیا میں پرتشدد مظاہرے ، 81 افراد ہلاک

جمعہ 3-جولائی-2020

افریقی ملک ایتھوپیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور ایک مسلح گروپ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 81 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت پر دو روز سے ایک مسلح مافیا کا راج ہے جب کہ حکومت نے فوج بھی تعینات کی ہے۔ ملک میں کشیدگی کے بعد صدر آبی احمد کی حکومت میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں پرتشدد مظاہرے اس وقت پھوٹ پڑے جب  ادیس ابابا میں ھاشالو ھوندیسا نامی ایک موسیقار کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا۔

پرتشدد احتجاج کومنتشر کرنے کے لیے حکومتی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔ ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت الاورومو کے مطابق پولیس نے نہتے مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایک احتجاجی لیڈر ایشیتو الیمو نے خبر رساں ادارے رائیٹرزکو بتایا کہ پولیس کے جانب سے طاقت کے استعمال پوری قوم سخت غصے میں ہے۔ دارالحکومت میں ہرطرف تباہی پھیلی ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی