اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقے پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے منصوبے پر امریکا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان صلاح مشورہ جاری ہے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی انتظامیہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے حوالے سے تل ابیب کے ساتھ صلاح مشورہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکا اوراسرائیل کے درمیان ٹھوس اور مثبت بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔
ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی آفی برکوفیٹچ نے چند روز قبل بھی غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے پرعمل درآمد کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔