اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ایک دن میں بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 1107 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک ہی دن میں کرونا کے مریضوں کی یہ سب سے بڑی زیادہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے 9618 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جب کہ 76 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔ان میں سے 27 وینٹی لیٹر پرہیں۔
جمعرات کےروز اسرائیل میں کرونا کا ایک مریض ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 325 ہوگئی ہے۔