چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا ڈیڑھ ماہ میں الحاق کے اسرائیلی پروگرام پرموقف جاری کرے گا

پیر 6-جولائی-2020

اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی اراضی کے الحاق سے الحاق کے پروگرام پر 45 دن میں اپنا سرکاری موقف جاری کرے گی۔

عبرانی اخبار نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکومت غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کے منصوبے پر 45 دنوں میں اپنا موقف جاری کرے گا۔

امریکی حکا کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکا غرب اردن کے پچاس فی صد سے زاید رقبے پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یکم جولائی سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو بہ تدریج صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت اور اس کے سینیر عہدیدار پہلے ہی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے باقاعدہ تسلط کی حمایت کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی