سه شنبه 06/می/2025

اسرائیل میں ایک دن میں کرونا کے1067 ریکارڈ کیسز

بدھ 8-جولائی-2020

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ایک دن میں بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے 1067 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک ہی دن میں کرونا کے مریضوں کی یہ سب سے بڑی زیادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 717 ہوگئی ہے۔ جب کہ ہلاکتیں 338 تک پہنچ گئی ہیں۔ ان میں سے 85 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔ان میں سے 35وینٹی لیٹر پرہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ریاست میں کرونا کے کیسز کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہ اضافہ معمول کے مطابق جاری رہا تو متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ سکتی ہے اورہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی